ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

آن لائن شاپنگ کرنے والوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آن لائن خریداری پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی کم از کم ڈیڑھ فیصد شرح ختم کر دی ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے آن لائن خریداری پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی کم از کم ڈیڑھ فیصد شرح ختم کر دی ہے اور دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے والے بینکوں کی فیس ’مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ‘ متعین کرنے کیلیے متعقلہ بینکوں سے رابطہ کریں۔

اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کو فروغ دینے کیلیے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ای کامرس پیمنٹ پروسس کرنے والے بینکوں اور کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پے پاک سے آن لائن خریداری ممکن بنائیں۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اس فیصلے سے قبل مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی کم از کم شرح 1.5 فیصد تھی۔ اس فیس کا ایک حصہ پیمنٹ پروسس کرنے والی کمپنیز کو اور ایک حصہ بینک مشین استعمال کرنے پر انٹرچینج فیس کی مد میں ادا ہوتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں