اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی آج تینوں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پرغور کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی آج تینوں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ پرغور کرے گی ، سی اے اے ملازمین نے آؤٹ سورسنگ کی مخالفت کررکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، وزیرخزانہ اسحاق ڈاراجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں9نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی آج تینوں اسلام آباد،کراچی،لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پرغور کرے گی اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطورٹرانزیکشن ایڈوائزر مقررکرنے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

- Advertisement -

آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سی اے اے، وزارت ہوا بازی حکام اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ، حکومت اسلام آباد،کراچی،لاہور کے ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ سی اے اے ملازمین سمیت پاکستان ایئرکرافٹ اونرزنے آؤٹ سورسنگ کی مخالفت کر رکھی ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کیلئے 6 ارب68 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کاامکان ہے اور وزارت توانائی کیلئے 60 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت اور کےالیکٹرک کےدرمیان معاہدے پرعملدرآمد کامعاملہ اور وزارت تجارت کیلئے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بین الاقوامی ادارے کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، انٹرنینشل فنانشل انسٹیٹیوشن سی اے اے کے ساتھ مل کر پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ایکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق پلان تیار کرے گی، اور ایئرپورٹ چلانے والے انٹرنیشنل آپریٹرز کو ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں مدعو کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشن کی سفارشات کے بعد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل پر کام شروع کر دیا جائے گا، ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں دل چسپی رکھنے والے انٹرنیشنل آپریٹرز کو دعوت دی جائے گی۔

آؤٹ سورسنگ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ اور کار پارکنگ حوالے کی جائے گی، سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی کو ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ پر دے دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں