اشتہار

کراچی میں سحری کے وقت گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سحری کے وقت گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا، جس سے خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس غائب ہونا معمول بن گیا ہے ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خواتین کوسحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کورنگی نمبر6، لانڈھی، گلستان جوہر بلاک 20، خواجہ اجمیر نگری ، نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی، ماڑی پور، باب بھٹ شمس آئی لینڈ ، منوڑا، بلدیہ، اتحادٹاؤن، قائم خانی کالونی اور لیاقت آباد میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ہجرت کالونی، اولڈ سٹی ایریا گارڈن، ڈیفنس، صدر ، گڈاپ ، کاٹھور، اسکیم 33، منگھو پیر اور تیسر ٹاؤن کے شہری بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پریشان ہے۔

ایس ایس جی کومجموعی طورپر300 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائدکمی کا سامنا ہے، سسٹم میں کمی کے باعث شہرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس سے قبل بھی کراچی شہرکا بڑاحصہ کم پریشر اور گیس سے اچانک محروم ہوگیا تھا، اطلاعات کے مطابق ساون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث 45ایم ایم سی ایف سی گیس کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں