اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان سے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے ایک سوال نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔
نیب نے عمران خان سے تحائف کی فروخت کی رسیدیں مانگ لی ہیں، نیب نے سوال کیا ہے کہ "آپ نے توشہ خانہ سے حاصل گفٹ کتنی بار فروخت کیے؟”
نیب نے سوال کیے کہ "عمران خان بتائیں تحائف میں سے کون سی چیزیں فروخت کیں؟ آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کیے؟ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا وومن شامل تھی؟”
نیب نے عمران خان کو گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل کی فراہمی کے لیے بھی کہہ دیا ہے، نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت تحائف کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔
توشہ خانہ کیس : عمران خان کا نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
نیب نے سوال کیے کہ "بطور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کتنے تحائف لیے؟” نیب نے عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگ لی ہیں، اور سوال کیا ہے کہ "بتایا جائے تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بذریعہ بینک یا کیش لی؟”