جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بینک میں مشین ٹھیک کرنے آیا شخص بھاری رقم لے کر فرار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بینک لوٹنے کی انوکھی واردات پیش آگئی جس نے سب کو حیران کر ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر کاماریڈی میں ملزم مشین ٹیکنیشن کا روپ دھار کر بینک میں داخل ہوا اور عملے کو بے وقوف بنا کر بھاری رقم لے کر رفو چکر ہوگیا۔

ملزم نوٹ گننے کی مشین ٹھیک کرنے کے بہانے بینک میں داخل ہوا۔ اس نے مینجر سے اپنا تعارف بطور مشین ٹیکنیشن کروایا۔

- Advertisement -

عملہ مشین ملزم کے حوالے کر کے اپنے کاموں میں مصروف ہوگیا۔ اس نے مشین چینک کرنے کے لیے عملے سے 50 ہزار روپے طلب کیے اور موقع ملتے ہی فرار ہوگیا۔

مینجر نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر بینک کے اندر لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز چیک کی گئیں۔ چہرے پر ماسک ہونے کی وجہ سے ملزم کی شناخت نہ ہو سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں