اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ہمایوں سعید نے بیٹی کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے بیٹی ثنا شاہنواز کی سالگرہ کے موقع پر تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ہمایوں سعید نے بیٹی ثنا شاہنواز کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں صاحبزادی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہمایوں سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو، ہمارے گھر کی چمکتی ہوئی روشنی، آپ کی نہ رکنے والی توانائی مجھے ایک خوش کن انسان بناتی ہے۔‘

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ ’آپ کی لگن اور آپ کے مقاصد کو حاصل کرنے کا جذبہ مجھے مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘

انہوں نے بیٹی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ کو ہمیشہ مسکراتا، نظر بند سے محفوظ رکھے اور آپ کی تمام خواہشات کو پورا کرے۔‘

ہمایوں سعید نے آخر میں کہا کہ ’ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ ہماری زندگی میں ہیں، ثنا شاہنواز مجھے تم سے محبت ہے۔‘

واضح رہے کہ ہمایوں سعید متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’دانش‘ کا کردار نبھایا تھا، دیگر کاسٹ میں عدنان صدیقی، عائزہ خان، حرا مانی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں