ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈیلیوری رائیڈر کو لوٹ لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹریٹ کرمنلز نے سڑک پر موجود ڈیلیوری رائیڈر کو لوٹ لیا ، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کو دیکھتے ہیں رائیڈر نے ڈر کر ہاتھ کھڑے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر میں محنت کشوں کو بھی نہ بخشا ، خیابان شجاعت فیز 8 میں اسٹریٹ کرائم کی واردات مین سڑک پر موجود ڈیلیوری رائیڈر لٹ گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، ویڈیو میں رائیڈر کو مختلف پارسل سیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور رائڈر نے جیسے ہی پارسل کا بیگ موٹر سائیکل کی سیٹ پر رکھا تو ملزمان آگئے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان کو دیکھتے ہیں رائیڈر نے ڈر کر ہاتھ کھڑے کردیے، موٹر سائیکل چلانے والے ملزم نے رائیڈر کی جامع تلاشی میں موبائل اور پرس نکال لیا۔

ویڈیو میں ایک ملزم کا چہرہ واضح طور پر پہچانا جا سکتا ہے تاہم واردات کے بعد ملزمان دوسری جانب باآسانی فرار ہوگئے۔

خیال رہے رواں سال کے تین ماہ کے دوران کراچی کے 19 ہزار سے زائد شہریوں کو موٹر سائیکل، موبائل فون اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ مزاحمت کرنے پر 34 شہری ڈاکوں کی فائرنگ سے قتل بھی ہوئے۔

رواں سال جنوری میں 7000 سے زائد شہریوں کو گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور موبائل فون سے محروم کیا گیا، فروری میں یہ تعداد ساڑھے چھ ہزار سے زائد رہی، اور مارچ میں بھی 6 ہزار سے زائد شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں