ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

گریڈ 19 کا افسر پورے سسٹم پر بھاری ، عہدے سے ہٹانے کے باوجود چارج چھوڑنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے فارغ ہونے والے خالد ہاشمی نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا اور آفس کی چابیاں بھی رکھ لی۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ انیس کا افسر پورے سسٹم پر بھاری پڑگیا، ذرائع نے بتایا کہ عہدے سے ہٹانے کے باوجود چڑیا گھر کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد ہاشمی عہدے پر براجمان ہیں اور انھوں نے آفس کی چابیاں بھی رکھ لی ہیں۔

- Advertisement -

گورنر سندھ نے 5اپریل کو سنئیر ڈائریکٹر زو سفاری و ری کریشن کو چند گھنٹوں میں عہدے سے ہٹانے کے احکامات دئیے تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے احکامات پر میونسپل کمشنر کے ایم سی نے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ ارسال کیا، کے ایم سی حکام نے مراسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات کو گریڈ انیس کے افسر خالد ہاشمی کی مزید خدمات نہ لینے سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مراسلہ میں گریڈ انیس کے افسر خالد ہاشمی کو لوکل گورئمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا تاہم لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اب تک مراسلے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر سندھ کے طاقتور شخصیات کی پشت پناہی کے باعث خالد ہاشمی کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔

گورنر سندھ نے ڈائریکٹر زو سفاری و ری کیشن کے خلاف انکوائری کے بھی احکامات دئیے تھےاور پانچ اپریل کو کراچی چڑیا گھر میں عالمی ماہرین کی ٹیم کی آمد پر ڈائریکٹر زو کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

گورنر سندھ نے ڈائریکٹر زو کی عدم موجودگی کو غیر ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں