اشتہار

گھر کی دیوار سے کروڑوں روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

فرید آباد: بھارت کی جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے ایک بزنس مین کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اس دوران اس کے گھر کی دیوار سے تین کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ہریانہ کے فرید آباد میں جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے ایک بزنس مین کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اس دوران اس کے گھر سے تین کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بزنس مین نے یہ روپے دیواروں کے اندر چھپا رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ فرید آباد کے سیکٹر 9 میں جی ایس ٹی کی ٹیم کو بزنس مین کے گھر دیوار میں پیسہ چھپے ہونے کی اطلاع ملی۔  جب ٹیم کارروائی کے لیے بزنس مین کے گھر پہنچی، انہوں نے دیوار کو توڑا تو نقدی رقم کا انبار دکھائی دیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے بزنس مین کے گھر کی دیوار کو توڑ کر جب بڑی تعداد میں نقدی برآمد کی تو اس کو گننے کے لیے مشینیں منگوائی گئیں۔ جس کے بعد رقم  انکم ٹیکس کی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بزنس مین کے پاس 6 فیکٹریاں ہیں اور اس کے باوجود انکم ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرتے ہوئے ٹیکس کی چوری کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں