تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان آج جاری کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان آج جاری کریں گے اور ویڈیو لنک خطاب میں وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورننس کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت کے ظلم وستم اور دیگر ایشوز کو بھی ہائی لائیٹ کیا گیا ہے۔