تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آئی فون 15 پرو کی تصاویر لیک ہو گئیں

ستمبر میں متعارف ہونے جا رہے آئی فون 15 پرو کی تصاویر ابھی سے لیک ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈل کے ممکنہ ڈیزائن کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں، ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے۔

ایپل مصنوعات کے حوالے سے خبروں اور افواہوں کی تفصیلات جاری کرنے والی ویب سائٹ 9to5mac نے آئی فون 15 پرو کے تصویری خاکے پوسٹ کیے ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ آئی فون 15 پرو میں ٹائٹینئم فریم استعمال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے مزید لیکس سے پتا چلتا ہے کہ آئی فون 15 پرو اور پرو میکس میں پیری اسکول زوم کیمرے بھی دیے جانے کا امکان ہے، اور ان دونوں فونز کے کیمروں میں ایک نئی سنسر ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جا سکتی ہے جو زیادہ روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

آئی فون 15 میں صارفین کے مطالبے پر بڑی تبدیلی

واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیے جانے کا امکان ہے، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -