شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا فخر نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوہر فخر جعفری سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ جوڑے میں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت سی چیزوں نے میرا دل توڑ دیا لیکن میرا ویژن کلیئر ہے۔‘
View this post on Instagram
ثنا فخر نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے زندگی میں بس ایک بات سیکھی ہے کہ آپ پر مسلط لوگ اگر آپ کے ساتھ ناحق کریں گے تو چاہے وہ قانون کے کٹہرے میں نہ آئیں مگر اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکیں گے۔
View this post on Instagram
یہ پڑھیں: ’کچھ رشتوں کو زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے‘ ثنا فخر نے خاموشی توڑ دی
ثنا فخر کا کہنا تھا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے یہں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔