کراچی : کلفٹن ڈیفنس کے مختلف گھروں میں شبنم نامی خاتون کا نام اور حلیہ بدل کر وارداتیں کرنے کا انکشاف سامنے آیا، مبینہ چور خاتون کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن ڈیفنس کے مختلف گھروں میں چوری کی وارداتوں میں شبنم نامی خاتون کے ملوث ہونے انکشاف ہوا۔
شبنم نامی خاتون نام اور حلیہ بدل کر وارداتیں کرتی ہے، مبینہ چور خاتون کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
مبینہ چور خاتون اپارٹمنٹ سےقیمتی سامان اور رقم لےکرفرار ہوئی اور چوری میں ملوث خاتون اپنا نام دعا بتاتی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون شبنم کودیکھا جاسکتا ہے کہ فلیٹ کا دروازہ کھلا اور خاتون نے ایک بھاری شاپنگ باہر رکھا اور انتہائی احتیاط سے فلیٹ کا دروازہ بند کیا۔
مبینہ خاتون چور کے دونوں ہاتھوں میں سامان دیکھاجاسکتاہے، خاتون نے فرار سے قبل لفٹ کے پاس ایک دوسری شرٹ نکالی، لفٹ کے اندر کھڑے ہوکر اپنے کپڑے اورحلیہ تبدیل کیا ، خاتون جب لفٹ سے باہر نکلی تو حلیہ تبدیل تھا۔
بوٹ بیسن کلفٹن اور باتھ آئی لینڈ میں نام بدل کر کام ڈھونڈا جاتا ہے ، خاتون مبینہ طورپرموقع ملتےہی شوہر کی مدد سے واردات انجام دیتی ہے تاہم پولیس کی جانب سے چوری میں ملوث خاتون کی تلاش جاری ہے۔