10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں پوجا ہیگڑے مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں رام چرن، شہناز گل، دگوبتی وینکتیش، سدھارتھ نگھم ودیگر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض فرہاد سمجی نے نبھائے ہیں جبکہ اسے سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

- Advertisement -

سلمان خان نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جسے ایک گھںٹے میں لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

تین منٹ 25 سیکنڈز کے ٹریلر میں رومانس اور ایکشن دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان خان کو ’بھائی جان‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ انہیں جس لڑکی سے محبت ہوتی ہے وہ گینگسٹر کی بہن ہوتی ہے۔

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کو رواں ماہ 21 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلموں میں ’ٹائیگر تھری‘ اور دبنگ تھری بھی شامل ہیں، دونوں فلموں کو رواں سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں اب سلمان خان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے یا نہیں یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں