اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

طالبان نے خواتین پر پابندیاں مزید سخت کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان نے خواتین پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں خواتین اور فیمیلیز کے ریسٹورنٹس کے گارڈن اور پارکس میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے افغان خواتین پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔ خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنے اور ان کے ملازمتوں پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اب خواتین اور فیملیز کے ریسٹورینٹس، گارڈنز اور پارکس میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

طالبان کی جانب سےیہ پابندی صوبہ ہرات میں عائد کی گئی۔ جہاں خواتین کے ہوٹلوں میں جا کر کھانا کھانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ مرد اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

- Advertisement -

ہرات میں طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے ساتھ موجود گارڈن اور پارکس میں خواتین اور فیمیلیز پر پابندی علما کی جانب سے شکایات کے باعث عائد کی گئی ہے۔

طالبان کے مطابق علما کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس گارڈن اور پارکس میں خواتین کی بے پردگی ہوتی ہے۔ ہرات میں غیر ملکی فلموں، ٹی وی شوز اور میوزک کی ڈی وی ڈی فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کو اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین کے یونیورسٹٰی جانے اور ملازمت پر پابندی لگانے پر عالمی برادری کی تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں