نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع 2 فیکٹریوں میں صبح لگی آگ لگی تھی جس میں سے ایک فیکٹری پر لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں کیا جاسکا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 8 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ایک فیکٹری کی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کی وجہ سے آگ عمارت کی چوتھی منزل تک پہنچ گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ فائر بریگيڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ پر کنٹرول کرنے کے لئے اسنارکل کو بھی بلوالیا گیا ہے، لیکن کے الیکٹرک کی تاروں کی وجہ سے اسنارکل کام نہیں کرسکتا۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک حکام کو صبح سے اطلاع دی گئی تھی، کے الیکٹرک حکام کی جانب سے کوئی رسپانس نہیں دیا جارہا، عمارت کے جس حصہ میں آگ لگی ہے وہاں داخل نہیں ہو پارہے ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فیکٹری میں کپڑے کا گودام ہے، جبکہ دوسری فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنتے ہیں