منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان نمبر ون بیٹر سوریا کمار یادیو کے قریب آگئے ہیں۔

بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

- Advertisement -

محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ان کے ساتھ کپتان بابر اعظم 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

قومی بیٹرز نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی ہوم سیریز میں پوائنٹس بہتر کرکے سوریا کمار کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کےفضل حق دوسرے اور آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ تیسرےنمبر پرآگئے۔

سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا کی دو درجےتنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔

سری لنکا کےمہیش تھیکشانا پانچویں نمبر پر اور آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کےشکیب الحسن کا پہلانمبر برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں