جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

پلیئر آف دی منتھ کون؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی نمبر ون آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔

آئی سی سی نے گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو شامل کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور یو اے ای کے آصف خان کو بھی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کین ولیمسن نے تین اننگز میں ایک سنچری اور ڈبل سنچری اسکور کی، کیوی کپتان نے سنچری اس وقت بنائی جب پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو آخری اننگز میں جیت کے لیے 285 رنز درکار تھے۔

شکیب الحسن نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شکیب نے 71 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔ میچ میں بنگلا دیش نے 50 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی تھی۔

بنگلادیش کو شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح سے ہمکنار کرنے والے کپتان شکیب الحسن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

مارچ میں کھیلے گئے 12 میچوں میں شکیب نے 353 رنز بنائے اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری بار ایوارڈ جیتنے پر شکیب نے اس پینل کا شکریہ ادا کیا جس نے ووٹوں کے ذریعے پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب کیا۔

شکیب نے کہا کہ میں ایوارڈ جیتنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور میں ماہر پینلسٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھے ووٹ دیا یہ ایک ایسی پہچان ہے جس کی میں بہت قدر کرتا ہوں کیونکہ بہت سارے زبردست کرکٹرز کی طرف سے ایک مہینے میں بہت ساری خاص پرفارمنس ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں