بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

باسکٹ بال لیجنڈ کے جوگرز کروڑوں میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے دستخط شدہ جوگرز 2.2 ملین ڈالرز (63 کروڑ 38 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق باسکٹ بال سپر اسٹار مائیکل جارڈن کے یہ جوگرز اب تک فروخت ہونے والے سب سے قیمتی جوتے بن گئے ہیں۔

مائیکل جارڈن کے دستخط والے جوتوں کی نیلامی کے لیے سوتھبی ( ایک فائن آرٹ کمپنی) نے 2 سے 4 ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔

- Advertisement -

لیجنڈ کھلاڑی نے یہ جوگرز 1998 کے این بی اے فائنل میں پہنے تھے۔

واضح رہے کہ مائیکل جارڈن کی 1998 میں این بی اے فائنل میں پہنی ہوئی جرسی گزشتہ سال 10.1 ملین ڈالرز میں نیلام ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں