اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

اوباش نوجوانوں کا لڑکی کو چھیڑنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بعض اوقات انسان کو ضرورت سے زیادہ بہادر یا خود کو ہوشیار سمجھنا بہت مہنگا پڑجاتا ہے اور لینے کے دینے پڑجاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ان دو اوباش نوجونوں کے ساتھ ہوا جس کی ویڈیو دیکھ کر آپ بھی یہی کہیں گے کہ جو ہوا ٹھیک ہی ہوا، ان جیسے بگڑے ہوئے لوگوں کو ایسے ہی سبق سکھانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا لڑکی ایک سنسان گلی سے گزررہے ہیں تو وہاں پہلے سے دو اوباش لڑکے موجود ہوتے ہیں اور جیسے ہی وہ لڑکا لڑکی ان کے پاس سے گزرتے ہیں تو ایک اوباش لڑکا اس لڑکی پر کوئی چیز پھینک کر مارتا ہے جس پر لڑکی چونک جاتی ہے۔

- Advertisement -

وہ جوڑا انہیں نظر انداز کرکے جانا چاہتا ہے لیکن ان دونوں کی شامت تھی کہ وہ ان سے پھر بات کرنے لگتے ہیں۔ اس موقع پر لڑکی اپنے ساتھ آنے والے نوجوان کو روکنے اور پرسکون رہنے کی کوشش کرتی ہے۔

وہ نوجوان نہایت پھرتی کے ساتھ باری باری ان اوباش لڑکوں کو انتے زور دار مکے رسید کرتا ہے کہ انہیں اٹھنے کا موقع ہی نہیں ملتا، جس کے وہ دونوں لڑکا لڑکی اپنے راستے پر چل پڑتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں