پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

عیدالفطر اور یومِ مزدور کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے نے عید الفطر اور یوم مزدور کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے میں 21 تا 25 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیل ہوں گی جب کہ یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے تحت عام تعطیل ہوگی۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عید کے بعد پی آئی اے کے دفتری اوقات صبح 9 تا شام 5:30 تک ہوں گے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان میں عیدالفطر کی پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔

خیال رہے پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا تھا کہ عیدالفطر 2023 21 اپریل بروز جمعہ کو ہونے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ نئے چاند کی پیدائش 20 اپریل کی صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوگی اور اس کی عمر 10 سال سے کم ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں