اشتہار

’اللہ بڑا بادشاہ ہے، کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق صدر و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اللہ بڑا بادشاہ ہے کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پارلیمنٹ میں صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان بھی کھڈے لائن لگ گئے ہیں؟

آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اللہ بڑا بادشاہ ہے کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے عمران خان سے مذاکرات کے سوال پر کہا کہ آج ایک انٹرویو دے رکھا اس کے لیے سوال چھپا کر رکھے ہیں۔

صحافی نے کہا کہ ہم فیلڈ رپورٹرز کے ساتھ چٹ چیٹ ہو جائے تو اچھی بات ہے، جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آپ ہمیں تو لفٹ ہی نہیں کرواتے ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں