21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آرامکو کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرامکو کمپنی سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے اور ریاست کے زیر ملکیت حصص میں سے 4 فیصد سنابل کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرامکو کمپنی میں ریاست کی زیر ملکیت حصص میں سے 4 فیصد حصص سنابل کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ اس حصص کی منتقلی کے بعد بھی آرامکو میں حکومت ہی سب سے بڑی شیئر ہولڈر کے طور پر باقی رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو میں ریاست کے حصص کے کچھ حصے کی ملکیت کی منتقلی کا مقصد طویل مدت میں قومی معیشت کو مضبوط کرنا، اس کے وسائل کو متنوع بنانا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے اور حکومت کا یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں