18.5 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

شارجہ میں میانداد کا تاریخی چھکا، 37 سال بعد بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ

اشتہار

حیرت انگیز

روایتی حریف بھارت کے خلاف شارجہ کے میدان میں پاکستان کے مرد بحران جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 37 برس ہوگئے مگر یہ یادگار لمحہ شائقین کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہے۔

18 اپریل 1986 وہ دن تھا جس کے چند یادگاری لمحوں نے شارجہ کے میدان کو کرکٹ کی تاریخ میں امر کر دیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیشیا کپ کا فائنل میچ تھا اور مدمقابل تھے روایتی حریف پاکستان اور بھارت۔ شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا اسٹیڈیم تھا۔ پاکستان کو تاریخی جیت کے لیے چاہیے تھے آخری دو گیندوں پر پانچ رنز اور بولر کے سامنے تھے اسپنر توصیف احمد۔

- Advertisement -

بھارتی بولر چیتن شرما نے بولنگ کرائی اور توصیف احمد نے ایک رن لے کر اسٹرائیک مرد بحران جاوید میانداد کو دے دی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی کے سپورٹرز کے ہاتھ دعاؤں کے لیے اٹھ گئے۔

چیتن شرما آخری گیند کرانے کے لیے جیسے جیسے قدم بڑھا رہے تھے شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکن بھی اسی رفتار سے بڑھتی جا رہی تھی۔ پھر وہ ہوا جس کا شاید کسی کو بھی گمان نہیں تھا۔

میانداد نے چیتن شرما کی پھینکی گئی گیند کو اپنے بلے سے زور دار اسٹروک لگا کر فضا میں بلند کیا وہ ایسا بلند ہوئی کہ بھارتیوں کھلاڑیوں سمیت سب کی نگاہیں آسمان پر لگیں اور پھر سب نے ہی گیند کو باؤنڈری پار جا کر گرتے دیکھا۔

 

اس چھکے کے ساتھ ہی جہاں پاکستان نے پہلی بار کسی ایک روزہ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا اسی کے ساتھ میانداد بھی کرکٹ کی دنیا کے ہیرو بن گئے۔

جاوید میانداد کے اس ناقابل فراموش چھکے نے اس وقت ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپئن بھارت کو بھی ایسا گہرا زخم دیا جو 37 سال گزرنے کے بعد بھی وہ بھولا نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں