اشتہار

’پوری قوم سے معذرت ہم میچ جیت سکتے تھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے ٹیم کی شکست پر قوم سے معذرت کرلی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 164 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور آدھی ٹیم 55 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

- Advertisement -

تاہم دو وکٹیں اور گرنے کے بعد 8 ویں وکٹ کی شراکت میں افتخار اورفہیم اشرف نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کی امید دلائی لیکن پھر فہیم اشرف 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے پھر افتخار احمد چھکا اور چوکا لگا کر گرین شرٹس کو جیت کے قریب لے آئے لیکن پھر اوور کی چوتھی گیند پر وہ کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد آخری گیند پر حارث رؤف بھی کیچ دے بیٹھے اور یوں پاکستان ٹیم 159 پر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد افتخار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سے معذرت کرتا ہوں ہم میچ جیت سکتے تھے لیکن فنش نہیں کرپائے، کوشش ہوگی سیریز جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر ہوتا ہے کل بھی میچ میں پریشر تھا، فہیم کے ساتھ بات ہوئی تھی کہ باؤنڈری لگانی ہے کیونکہ ایوریج پندرہ اوور کے قریب تھا۔

فہیم اشرف نے کہا کہ خوش قسمت ہوں بیٹنگ کے دوران افتخار احمد جیسا پارٹنر ملا، پلان یہی تھا کہ آخری تک کریز پر رہ کر ٹیم کو کامیابی دلواتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں