اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں عون چوہدری بطور گواہ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس کی سماعت 19 اپریل کیلئے مقررکردی گئی۔
درخواست گزار کی جانب سے تیسرے گواہ کا بیان عدالت میں قلمبند کرانے کی تیاری کرلی گئی، ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے سابقہ قریبی ساتھی عون چوہدری بطورگواہ بیان ریکارڈکرائیں گے۔
سینئرسول جج نصرمن اللہ بلوچ کی عدالت میں عون چوہدری پیش ہوں گے اور اپنا بیان کل یا اپنی دستیابی پر عدالت میں قلمبند کرائیں گے۔
بشریٰ بی بی اور عمران خان کے نکاح میں عون چوہدری بطور گواہ شامل تھے، گزشتہ سماعت پر نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد نے اپنا بیان قلمبند کروایا تھا۔