اشتہار

"ارے ٹوئٹر بھیا: پیسے بھر دئیے اب تو بلیو ٹک واپس دے دو”

اشتہار

حیرت انگیز

امیتابھ بچن کا ٹویٹر پر بلیو ٹک کی تصدیق سے محروم ہونے پر مزاحیہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک کی جانب سے سبسکرپشن فیس کی عدم ادائیگی پر بلیو ٹک ہٹانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس گذشتہ دو روز سے بلیو ٹک سے محروم ہوتے جارہے ہیں جن میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن بھی شامل تھے تاہم فیس کی ادائیگی کے باوجود بلیو ٹک نہ ملنے پر امیتابھ کا مزاحیہ ردعمل سامنے آیا۔

- Advertisement -

ہندی زبان میں کئے گئے ٹوئٹ میں بالی وڈ کے شہنشاہ نے ایلون مسک اور ٹوئٹر کو مخاطب کیا کہ ‘ارے ٹوئٹر بھیا، سُن رہے ہیں ، اب تو پیسے بھر دیئے ہیں ،تو ہمارا بلیو ٹک واپس کر دیجیے’۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ‘ہاتھ تو جوڑدیئے ہیں کیا اب پیر بھی پڑیں؟۔

امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ ان کا بلیو ٹک واپس آگیا ہے جو کہ ان کی پروفائل پر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے گیارہ اپریل کو کہا کہ ٹویٹر کے صارفین 20 اپریل سے لیگیسی بلیو چیک مارکس سے محروم ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں