پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کرینہ کپور کا یش کی فلم ’ٹاکسک‘ سے الگ ہونے پر پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی کرینہ کپور نے خود کو ساؤتھ انڈین اسٹار یش کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم سے الگ کر دیا۔

اداکار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ سے الگ ہونے کی خبروں کے درمیان کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پیغام رازداری کو فروغ دینے سے متعلق ہے۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں رازداری کی قدر اور خود کو ناقابلِ رسائی ہونا کے بارے میں بات کی گئی۔

- Advertisement -

اس پر بالی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اکثر اپنی نمائش کرنے کی خواہش نہیں بلکہ میں ادا کیے جانے، ناقابلِ رسائی اور لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

دوسری جانب، یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کرینہ کپور نے تاریخ سے متعلق مسائل کی وجہ سے فلم سے کنارہ کشی اختیار کی۔

اگرچہ مالیاتی اور شیڈول سے متعلق تنازعات کی قیاس آرائیاں ہیں لیکن اداکارہ اور پروڈکشن ٹیم کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کرینہ کپور نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا عندیہ دیا تھا۔

ریڈ اٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا تھا کہ ’کرینہ کپور نے یش کے ساتھ اپنی پہلی فلم کی تصدیق کر دی‘۔

ویڈیو میں بالی وڈ اداکارہ کہہ رہی تھیں کہ ’جیسا کہ میں نے کہا میں شاید ایک بہت بڑی ساؤتھ فلم کرنے والی ہوں۔ یہ تو نہیں معلوم شوٹنگ کہاں ہوگی لیکن میں اپنے تمام مداحوں کو بتا دوں کہ یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے‘۔

اس پر مداحوں نے تبصرہ کیا تھا کہ شاہد بیبو ’ٹاکسک‘ یا ’سنگھم‘ جیسی فلموں میں نظر آ سکتی ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس عمر میں بھی اہم کردار ادا کرنے کیلیے پُرجوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں