بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سپہ سالار پاک فوج جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت یقینی بنانے اور کسی خطرے کو ناکام بنانےکیلئےہمہ وقت تیارہے،سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں و جوانوں کے ساتھ نمازعید ادا کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا اس کے علاوہ جوانوں اورآفیسرز کی آپریشنل تیاری اورمستعدی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، افواج پاکستان ملکی سالمیت یقینی بنانے اور کسی خطرے کو ناکام بنانےکیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محافظین دشوار گزار راستوں، سخت موسمی حالات اور اپنے پیاروں سےدورہوکر بھی فرائض مقدم رکھتےہیں ہمارے نزدیک سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کےدن ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالوں کو ہرگزفراموش نہیں کرناچاہیے، شہدا نےوطن کےدفاع،دہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےجانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

آرمی چیف نےخصوصی طورپر شہدا کےاہل خانہ کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا، پاک افغان بارڈر پہنچنے پر کورکمانڈرپشاورنےآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکا استقبال کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں