اشتہار

آئین اور ملک بچاؤ تحریک کا آغاز ہوچکا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج آئین اور ملک بچاؤ تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مخصوص طبقہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے آئین کو روند رہا ہے اور امپورٹڈ سرکار انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہی ان لوگوں سے دو نشستیں کرلیں ہم کل تیسری نشست کے لیے بھی تیار ہیں۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اسحاق ڈار سے پوچھتا ہوں خواجہ آصف، جاوید لطیف، ایاز صادق آپ کی جماعت کا حصہ نہیں، اگر ہیں تو مذاکرات میں رکاوٹ کیوں بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا کیا کہوں، آئین بنانے والے آج آئین توڑ رہے ہیں، اقتدار کو طول دینے کے لیے آئین کو روندا جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کا پودا عمران خان نے لگایا ہے وہ پارٹی چیئرمین ہیں اور فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو عمران خان سے محبت کرتا ہے اسے ٹکٹ ہولڈر کا ساتھ دینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں