منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

‘کل اسمبلیاں توڑنےکااعلان کردیں تو ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئےتیارہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کی شرط بتادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ‘آئین بچاؤ ملک بچاؤ ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی ٹیم کل مذاکرات میں کہہ دیں کہ 14مئی سےپہلےاسمبلیاں توڑدینگے وہ اسمبلیاں توڑنےکا اعلان کردیں تو ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئےتیارہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج ہم قانون کی حکمرانی، مزدوروں سےاظہاریکجہتی کیلئےنکلے، خبردار کررہا ہوں کہ اگر آئین روندا گیا اور سپریم کورٹ کاحکم نہ مانا گیا تو پھر ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین شکنی کی صورت میں پی ٹی آئی چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہونگے، کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:‘عوام آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کرے گی

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ جنرل باجوہ نے ہم پر امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا، یہ مجھے جیل یا قتل کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے مجھےپہلے وزیر آباد پھر جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش ہوئی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ آئین توڑیں گے سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانیں گے تو ملک مزید تباہی کی طرف جائے گا، کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ملک میں مزید حالات خراب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں