تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

‘یہ لوگ سمجھتے ہیں ستمبر میں چیف جسٹس اور صدر عہدے سے ہٹ جائیں گے تو ان کی موج ہو جائے گی’

لاہور : ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ یہ سمجھتے ہیں ستمبر میں چیف جسٹس اور صدر عہدے سے ہٹ جائیں گے تو ان کی موج ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آٹے پر شاہد خاقان عباسی کا بیان گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے کے مترادف ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے1997 میں عدالتوں پرحملہ کیا، اب ن لیگ نے ماحول میں آلودگی پیدا کر دی ہے، مذاکرات کے دوران مریم نواز اشتعال انگیز تقاریر کررہی ہیں۔

آڈیو لیکس کے حوالے سے ماہر قانون نے کہا کہ آڈیوز کے حوالے سے سب کو سامنے آنا ہوگا، جرح ہوگی، اس سے پہلے ان آڈیوز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اگر ان آڈیوز کو کوئی ریکارڈ کررہا ہے تو حکومت ان کو استعمال کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں بہت سے مسائل ہیں، ازخود نوٹس میں اپیل ہونی چاہیے، یہ سمجھتے ہیں ستمبر میں چیف جسٹس اور صدر عہدے سے ہٹ جائیں گے تو ان کی موج ہو جائے گی۔

اعتزاز احسن نے بتایا کہ صدر کے عہدے کیلئے صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے ہیں، جب الیکٹورل ووٹ ہی مکمل نہیں ہوں گے تو کیسے نیا صدر مملکت آئے گا۔

ماہر قانون نے کہا کہ صدر تب اپنا عہدہ چھوڑے گا جب پنجاب اسمبلی کے الیکشن ہوں گے ، جب پنجاب، خیبر پختونخوا کے الیکشن ہونگے تب نیا صدر منتخب ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن تب ہوں گے جب سپریم کورٹ کہے گی، جس دن سپریم کورٹ نے کہا اس دن الیکشن ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -