اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نوین اور کوہلی کے جھگڑے پر شاہدآفریدی کی ٹوئٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی لیگ میں گوتم گمبھیر اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے جھگڑے کے واقعے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ کو وائرل کررہے ہیں جس میں انہوں نے نوجوان افغان بولر نوین الحق کے غیرمہذب رویے پر نوجوان کھلاڑیوں کے نام پیغام دیا تھا۔

یکم دسمبر 2020 کو کی گئی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے لکھا تھا کہ نوجوان کھلاڑی کو میرا مشورہ سادہ تھا کہ میچ کھیلو اور گالی گلوچ میں نہ پڑو، افغانستان کی ٹیم میں میرے دوست ہیں اور ہمارے بہت خوشگوار تعلقات ہیں۔ ٹیم کے ساتھیوں اور مخالفین کا احترام کھیل کی بنیادی روح ہے۔

گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے گوتم گمبھیر کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دی۔

میچ کے بعد ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے کھلاڑی ہاتھ ملانے لگے تو پہلے نوین الحق نے ویرات کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے بعد درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوین الحق اور گوتم گمبھیر کوہلی سے الجھ رہے ہیں، ایک اور ویڈیو میں کائل میئرز جب ویرات کوہلی سے بات کررہے ہیں تو گوتم گھمبیر انہیں ہاتھ پکڑ کر وہاں سے لے جاتے ہیں اور کوہلی کو بات نہیں کرنے دیتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں