ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کیا آپ ہاتھوں کی انگلیاں چٹخانے سے پیدا ہونے والے یہ مسائل جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلیوں کے جوڑ چٹخانا اکثر افراد کی عادت ہوتی ہے، انگلیاں چٹخاتے یعنی ان کو ایک دوسرے میں پھنسا کے یا پھر دبا کے کڑک، کڑک کی آواز نکالتے لوگ کہیں بھی ہو سکتے ہیں یا پھر آپ خود بھی انہی میں سے ایک ہو سکتے ہیں۔

انگلیاں چٹخاتے ہوئے عین ممکن ہے کہ مزہ آئے مگر ایس ابھی ہوسکتا ہے کہ آپ کے اردگرد موجود لوگوں کے لیے کوفت کا باعث بھی ہو سکتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ انگلیاں چٹخانے کے نقصانات بھی ہیں؟ اور اس سے چٹخنے کی آواز کیسے آتی ہے؟ ویب سائٹ ہیلتھ ہارورڈ پر رابرٹ ایچ شیمرلنگ اس موضوع پر تفصیل سے بات کی ہے۔

- Advertisement -

انگلیوں کے جوڑوں کے درمیان موجود خلا میں ہوا بھر جانے کے باعث ایک بلبلہ سا بن جاتا ہے جس کو پھوڑنے سے آواز پیدا ہوتی ہے اور یہ بات درست اس لیے بھی لگتی ہے کہ آپ ایک جگہ سے کڑاکا نکالنے کے بعد فوراً وہاں سے دوسری آواز نہیں نکال سکتے بلکہ اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

جیون ساتھی کی تعریف کریں اور یہ فوائد پائیں!

ایک رپورٹ کے مطابق انگلیاں چٹخانے والے  افراد کی گرفت نہ چٹخانے والے افراد سے کمزور ہوتی ہے، اسی طرح ایک اور تحقیق سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ آواز جوڑوں میں جمع ہونے والی گیس کے بلبلے پھٹنے سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بچنے کی کوشش کی جائے، یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عام طور پر لوگ پریشانی کی حالت میں زیادہ انگلیاں چٹخاتے ہیں۔ اس لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اس کے لیے متبادل عادتیں ڈالنے کی کوشش کی جائے جیسے کسی اور طرف متوجہ ہو جانا، ورزش کرنا یا میوزک سننا۔

اگرچہ زیادہ تر ماہرین انگلیاں چٹخانے کو بے ضرر ہی خیال کرتے ہیں تاہم پھر بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ بچے ایسا نہ کریں کیونکہ ان کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اور چوٹ لگنے کا احتمال ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں