جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

چور نے نابینا قاری کا موبائل فون بائیک رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چور نے نابینا قاری کا موبائل فون بائیک رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بصارت سے محروم قاری امجد کا موبائل دھوکے سے چوری کرنے کے واقعے پر اے آر وائی نابینا قاری کی آواز بن گیا۔

اے آر وائی نیوز پر خبر چلنے کے بعد چور نے گھبرا کر فون واپس کر دیا، چور نے جامعہ دارالہدیٰ کے مؤذن اور نعت خواں نابینا قاری امجد کا موبائل فون ایک بائیک رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوایا۔

- Advertisement -

بائیک رائیڈر نے بتایا کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کروائی تھی، رائیڈ بک کروانے والے شخص نے جامعہ دارالہدیٰ میں قاری امجد کو موبائل فون دینے کا کہا۔

کراچی : چور نے نعت ریکارڈ کرکے وائرل کرنے کے بہانے نابینا موذن کو کس طرح لوٹا؟ ویڈیو دیکھیں

انھوں نے کہا ’’مجھے خود حیرت تھی کہ اتنا مہنگا موبائل کیسے ایک بائیک رائیڈر کے حوالے کر رہا ہے، جامعہ دارالہدیٰ پہنچ کر جب موبائل قاری امجد کے حوالے کیا تو اس کے بعد مجھے واقعے کا علم ہوا۔‘‘

قاری امجد نے موبائل فون ملنے پر کہا کہ میں اے آر وائی کا شکر گزار ہوں، اے آر وائی کی کاوش کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

Comments

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں