اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ملک میں ایک دن الیکشن پر پوری قوم کا اتفاق ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں اور اس پر پوری قوم کا اتفاق ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جو برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچے ہیں۔ انہوں نے ایون فیلڈ میں اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں اور اس معاملے پر پوری قوم کا اتفاق ہے۔

شہباز شریف نے نواز شریف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں اور وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل گزشتہ روز لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، ملک میں پارلیمنٹ اور آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین ہو چکا ہے، اداروں کے درمیان محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، آئین و قانون کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔ آئین نے پارلیمان کو حق دیا ہے جس کو نہیں چھینا جا سکتا اور پارلیمنٹ اس وقت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں