جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا 7 ممالک کیلیے ڈیجیٹل ویزے کا اجرا، کیا پاکستان شامل ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزے کا اجرا شروع کر دیا پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکر کے بجائے کیو آر کوڈ ویزہ سسٹم ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزے کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ممالک کے لیے تجرباتی طور پر ڈیجیٹل ویزے کا اجرا شروع کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈیجیٹل ویزے کا اجرا تجرباتی طور پر شروع کیا گیا ہے اور جن سات ممالک کو اس کا اجرا شروع کیا گیا ہے ان میں متحدہ عرب امارات، بھارت، بنگلہ دیش، اردن، مصر، انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ لیبر، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا اجرا بھی کیو آر کوڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں