اشتہار

دنیا کا ایسا قصبہ جہاں ‘ڈینٹسٹ’ کی بھرمار ہے

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا ایسا قصبہ جہاں آبادی صرف ہزاروں میں ہیں جبکہ یہاں 600 سے زائد ڈینٹسٹ ہیں۔

جی ہاں اس قصبے کا نام ہے’لاس الگوڈونس’ جو کہ شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کی آبادی سات ہزار نفوس پر مشتمل ہے لیکن یہ پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ شہر مولر سٹی کے نام سے مشہور ہے۔

ہر سال ہزاروں افراد ہر سال لاس الگوڈونس نامی اس قصبے میں آتے ہیں، لیکن ان کے یہاں آنے کا مقصد خوبصورت ساحلی مقامات کی تفریح نہیں بلکہ دانتوں کی بیماریوں کا علاج کرانا ہے، جن میں دانتوں کی فلنگ، روٹ کینال اور دیگر علاج کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یہاں لگ بھگ دانتوں کے 600 سے زائد ڈاکٹرز ہیں، قصبے کے چاروں اطراف مرکزی گلیوں میں جابجا ڈینٹل کلینکس موجود ہیں جن کی فیس امریکا کے مقابلے میں نہایت کم ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اپریل سے نومبر کے دوران لاس الگوڈونس کی آبادی دگنی ہوجاتی ہے ، کیونکہ یہاں بڑی تعداد میں سیاح امریکا کے علاوہ دنیا بھر سے دانتوں کے علاج کے لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں