اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

مئی میں کالام میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک کے موسم میں غیر متوقع تبدیلیوں کے باعث مئی میں کالام میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ مئی میں کالام میں برفباری سے 30سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کچھ علاقوں میں ہیٹ ویو اور دیگر میں غیر موسمی برفباری ہوئی۔

موسمی تبدیلیوں میں ایسی کوئی پیشگوئی باقی نہیں رہی جس کاعندیہ نہ دیا گیا، موسمیاتی تناؤ پہلے سے ہی کمزور معیشتوں کو مزید مشکلات میں لاتا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے پاکستان کے موسم میں غیر متوقع تبدیلی کے باعث ضلع سوات میں برف باری، ژالہ باری اور شدید بارشوں سے نہ صرف مئی کے مہینے میں سردیاں واپس آئی بلکہ کالام کے پہاڑی تفریحی مقام میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

کالام میں 17 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ علاقے کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جو کہ موسم کا ریکارڈ ہے، مئی میں برف باری 30 سال بعد ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر کے راولاکوٹ میں سب سے زیادہ (27 ملی میٹر) بارش، کالام میں 17 ملی میٹر، مالم جبہ میں 22 ملی میٹر، حافظ آباد میں 19 ملی میٹر، جوہرآباد میں 15 ملی میٹر اور چکوال اور منگلا میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، موہنجو داڑو اور پڈعیدن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں