پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد بن خلیل انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد بن خلیل القاری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام اور سعودی عرب کے نامور قاری شیخ محمد بن خلیل القاری دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔

- Advertisement -

ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاری تھے اور متعدد ائمہ حرمین ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔

شیخ محمدبن خلیل القاری کا آبائی تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا، ان کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی مدینہ منورہ میں ہوگی۔

سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں