اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

بدترین لوڈشیڈنگ بھی طلبا کا امتحان لینے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میٹرک بورڈ کے امتحانات کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ نے طلبا کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی ایک جانب بوٹی مافیا اپنا کام دکھاتی رہی تو دوسری جانب کراچی کے بیشتر امتحانی سینٹرز میں کے الیکٹرک نے بھی طلبا کا خوب امتحان لیا۔

طلبا شدید گرمی میں بغیر بجلی کے پییر حل کرنے میں مصروف رہے کئی سینٹرز میں طلبا کی حالت غیر ہونے کی رپورٹ بھی آئیں۔

- Advertisement -

بدترین لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ کراچی میں راتوں رات امتحانی مراکز تبدیل ہونے پر متعدد طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک بدمست ہاتھی ہے، منسٹر کنٹرول نہیں کرسکتے تو ہم کیا کریں گے، چیئرمین میٹرک بورڈ

دوسری جانب اندورن سندھ میں حسب روایت پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوا،جیکب آباد میں سندھی اور اردو کا پرچہ امتحان سے قبل ہی طلبہ کے ہاتھ آگیا یہی نہیں جوابی کاپی بھی امتحانی مراکز سے باہرآئی اور یہ مناظر کیمرے کے آنکھ میں محفوظ ہوئے۔

بورڈز کی پابندی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے طلبا امتحانی مراکز میں ۤآزادانہ موبائل فون کا استعمال کرتے نظر آئے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں