اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان کے بعد بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’نیلو‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رابعہ کلثوم نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پیپلزپارٹی کی مداح تو نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔‘

رابعہ کلثوم نے لکھا کہ ’بلاول بھٹو نے حال ہی میں بھارت میں اور اس سے قبل دنیا بھر میں مختلف مواقعوں پر اسلامو فوبیا پر کھل کر بات کی ہے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’بالآخر عمران خان کے بعد کوئی تو ہے جو مسلمان ہونے سے گھبراتا نہیں ہے اور کسی سے ڈرے بغیر عالمی سطح پر اسلامو فوبیا پر کھل کر بات کرتا ہے۔‘

رابعہ کلثوم نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔‘

رابعہ کلثوم

واضح رہے کہ رابعہ کلثوم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد) کی بہن (نیلو) کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، انجلین ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن شامل ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں