جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کامران اکمل چھوٹے بھائی عمر اکمل کے کوچ بن گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل چھوٹے بھائی عمر اکمل کے کوچ بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے بیٹر عمر اکمل نے پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑے بھائی کامران اکمل انہیں بیٹنگ پریکٹس کروا رہے ہیں۔

کامران اکمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں عمر اکمل کو ہارڈ ہٹنگ پریکٹس کراتے رہے۔

عمر اکمل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بھائی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہتا ہے، بھائی کامران اکمل آپ کا خیال رکھنے اور ساتھ دینے کا بہت شکریہ۔‘

مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے مزید لکھا کہ ’کامرن اکمل آپ میرے رول ماڈل ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل کامران اکمل نے پی سی بی سے عمر اکمل کو ورلڈ کپ 2023 سمیت آئندہ سیزن کے لیے وائٹ بال ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں