17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جلاؤ گھیراؤ کرکے اداروں کو دباؤ میں لانا مناسب نہیں، وزیرقانون

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے قانون کےمطابق کارروائی کی ہے ماضی میں آشیانہ کیس میں بلاکرصاف پانی کیس میں سزائیں دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ حبس بے جا نہیں عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، ایک سو نوے ملین کا معاملہ گزشتہ کابینہ سےپوشیدہ رکھاگیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب حکام نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے ماضی میں آشیانہ کیس میں بلاکرصاف پانی کیس میں سزائیں دی گئیں۔

- Advertisement -

اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ضمانت خارج ہونے پرسپریم کورٹ سےبھی گرفتاریاں ہوتی رہیں جب وارنٹ موجود ہو تو کسی بھی جگہ سے کسی کی بھی گرفتاری ہوسکتی ہے، جلاؤگھیراؤ کرکے اداروں کو دباؤ میں لاکرفائدہ لینامناسب نہیں۔

ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بیٹی کےساتھ جیل کاٹی جس میں عدالت نےبری کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا،عطاتارڑ

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کے ساتھ جو ہوا اس پر وزیر داخلہ سے بات کی ہے معاملے پر وہی زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مختلف کیسز میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں رینجرز نے انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا، ان کی گرفتاری عدالتی احاطے سے عمل میں لائی گئی۔

عمران خان کی گرفتاری پر پورے ملک میں کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہیں جبکہ کئی شہروں میں سرکاری املاک کو نذرآتش کرنے کے واقعات بھی موصول ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں