بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

پاکستان کی صورتحال پر برطانوی ہائی کمیشن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کی موجودہ صورتحال پر برطانوی ہائی کمیشن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریول ایڈوائزری برطانوی فارم کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری مظاہروں، لوگوں کے ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

ایف سی ڈی او کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری مقامی حکام اور اپنی ٹور کمپنی کے مشورے پر عمل کریں۔

- Advertisement -

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں چار سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی ہے۔

برطانوی ایف سی ڈی او کا کہنا ہے کہ صورتحال میں مزید خلل کا خدشہ ہے لہٰذا شہری مظاہروں، لوگوں کے ہجوم می جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے عمران خان کی گرفتاری پر ٹریول الرٹ جاری کیا ہے۔

امریکی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ سفری و احتیاطی ہدایت نامہ پاکستان میں امریکی شہریوں، سفارتی عملے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

امریکی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ اسلام آباد میں صورتحال کی نگرانی کررہا ہے، پاکستان میں کسی اور جگہ پر اچانک مظاہروں کی رپورٹس کو دیکھ رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ ٹریفک رکاوٹوں اور پابندیوں کی وجہ سے قونصلر اپائنمنٹس منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ عملہ اور شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں