اشتہار

کل پرچہ ہوگا یا نہیں؟ اے اور او لیول کے امتحانات دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برٹش کونسل نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث کل 11مئی کو ہونے والے کیمبرج کے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل نے پاکستان میں کل 11مئی کو ہونے والے کیمبرج کےامتحانات بھی منسوخ کردیئے اور کہا پاکستان کی موجودہ صورتحال اورطلبہ کےتحفظ کی خاطرفیصلہ کیا گیا۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد برٹش کونسل نے پاکستان میں او اور اے لیول کے پرچے منسوخ کر دیے تھے۔

- Advertisement -

برٹش کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کیمبرج سسٹم کے تحت آج ہونے والے او لیول اور اے لیول کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کے مطابق آج او لیول فزکس اور اے لیول کا میتھمیٹکس کا پرچہ ملتوی کیا گیا تھا۔

برٹش کونسل کے مطابق پاکستان میں آج منسوخ ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے بلکہ تمام امیدواروں کو ایوریج مارکنگ پر نمبرز دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں