اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’ماہیر‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر دلہن کے لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کئی بار دلہن کے طور پر تیار ہوچکی ہوں، اپنی شادی پر اداکاراؤں کو دلہن بنتے وقت کس طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’ماہیر‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں وہاج علی، زاویار نعمان، شہود علوی ودیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل ہانیہ عامر مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ اور ’عشقیہ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ہمسفر میں ان کے ساتھ فرحان سعید مرکزی کردار میں موجود تھے جبکہ عشقیہ میں فیروز خان، رمشا خان ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں