اشتہار

عمران خان نے اپنے کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

عمران خان نے پیغام میں کہا کہ کارکن پرامن احتجاج کریں اور ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا پرامن رہیں، ملک میں انتشار نہیں چاہتے صرف الیکشن چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل وکلا نے مجھے بتایا کہ بہت انتشار ہوا ہے، عدالت میں لوگ انصاف کیلیے آتے ہیں لیکن مجھے ڈنڈے مارے گئے، ایسے تو قاتل کے ساتھ نہیں کیا جاتا۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب اغوا کیا گیا یہ واقعات میرے لیے حیران کن ہیں، میرے سر پر ڈنڈے مارے گئے، علم نہیں ملک میں کیا ہو رہا تھا، مجھے ایسے پکڑا گیا جیسے دہشتگرد ہوں، میں مظاہروں کا ذمہ دار کیسے ہوگیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں