11.2 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

شوہر کی لیڈی کانسٹیبل بیوی کو قتل کرنے کی کوشش، خاتون نے کیسے جان بچائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے شہر جعفر آباد میں شوہر کی جانب سے لیڈی کانسٹیبل بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خاتون خوش قسمتی سے بچ نکلیں۔

مذکورہ واقعہ بگن بابا کالونی میں پیش آیا جہاں بابر نامی ملزم نے خاتون پولیس افسر پولیس کو گلا دبا کر قتل کی کوشش کی تاہم کمسن بچوں کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے پہنچ کر خاتون کی جان بچائی۔

ایس ایس پی فریال فرید نے کہا کہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا جبکہ خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

چند روز قبل فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا تھا اور پھر خودکشی کر لی تھی۔

شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی تھی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لی تھی۔

جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا تھا۔

سی پی او کامران عادل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 6 افراد کے قتل اور خودکشی کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، واقعہ کی مکمل تفتیش کر کے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

کامران عادل کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد خودکشی کی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں ثبوت جمع کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں