اشتہار

آئی ایم ایف اب ہمارے ساتھ سنجیدہ نہیں، شبر زیدی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال کے باعث آئی ایم ایف اب ہمارے ساتھ سنجیدہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمارے سے سنجیدہ نہیں ہے،کیونکہ ہماری چین کیساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہورہی، جب تک چین کیساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی آئی ایم ایف آگےنہیں بڑھےگا۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت کو کیسے ریسکیو کیا جائے؟ شبر زیدی نے بتادیا

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب کھل کر باتیں کی جارہی ہیں کہ ہم جولائی میں ڈیفالٹ کرنےجارہےہیں، داخلی صورتحال بہت خراب ہوگئی اور معیشت صورتحال برداشت نہیں کرسکتی، ہم سارے معاملات میں معیشت کوبھول گئےجواب ہاتھ سےنکل گئی ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جون میں بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حکومت کو جولائی میں الیکشن کااعلان کردینا چاہیے کیونکہ آئی ایم ایف سے ڈیڈ لاک کوختم کرنےکاواحد حل صرف الیکشن ہےاورکچھ نہیں۔

شبرزیدی نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے درست کہا کہ سیاسی تناؤ کے باعث ملک کا نقصان ہورہا ہے، عمر عطا بندیال نے کہا کہ سیاستدان آپس میں بیٹھیں اور مسائل کا حل نکالیں۔

ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، جتنے پیشگی اقدامات کہے کرلیے مزید نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے اگر نہیں تو نہ کرے،اسحاق ڈار نے ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرقضہ رول اوور کردے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں